Wednesday , October 18 2017
Home / عرب دنیا / بیت المقدس میں یوم گریہ ،سینکڑوں یہودی زبردستی داخل

بیت المقدس میں یوم گریہ ،سینکڑوں یہودی زبردستی داخل

فلسطینیوں سے جھڑپ کے بعد کئی یہودیوں کو نکال باہر کردیا گیا
بیت المقدس ۔ /14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بیت المقدس میں یوم گریہ منانے کیلئے سینکڑوں یہودی مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں داخل ہوئے تھے ۔ جبکہ ان میں سے درجنوں یہودیوں کو احاطہ سے نکال باہر کردیا گیا ۔ یہودیوں کے مذہبی دین تقریباً 400 سے زائد یہودی صبح کے اوقات میں ہی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے تھے ۔ دوپہر کے وقت اس سے زیادہ کی آمد کی توقع تھی ۔ اس جگہ پر دو قدیم مابعد ہیکل اول اور ہیکل دوم کی بابلیوں اور رومنوں کے ہاتھوں تباہی کی یاد میں یوم گریہ منایا جاتا ہے اور اس موقع پر یہودی گریہ وزاری کرتے ہیں ۔ اس کا آغاز ہفتہ کی شب ہوا تھا ۔ اسرائیل نے اس موقع پر بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں خاص طور پر سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے ۔ یہودیوں نے یوم گریہ منانے کیلئے مسجد اقصیٰ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تو فلسطینیوں نے اعتراض کیا جس پر جھڑپ ہوئی ۔ اس جھڑپ کے بعد کئی یہودیوں کو مسجد کے احاطے سے نکال دیا گیا ۔ ہزاروں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ سے متصل دیوار گریہ کے سامنے بھی عبادت کی ہے ۔ انتہاپسند یہودیوں نے اپنے ہم مذہبوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے اور وہاں عبادت کرنے کی ترغیب دی تھی ۔ جس کی وجہ سے سینکڑوں یہودی جمع ہوئے تھے ۔ پولیس کے مطابق کئی یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی شرائط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انتہاپسند یہود گروپ کو قانونی امداد فراہم کرنے والے ایک وکالتی گروپ نے بتایا کہ ان یہودیوں کو گریہ وزاری کرنے سے روک کر گرفتار کیاگیا ۔

TOPPOPULARRECENT