Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / بیجا پور میںجھڑپ ‘ چار ماؤنواز ہلاک

بیجا پور میںجھڑپ ‘ چار ماؤنواز ہلاک

رائے پور، 15 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے تخریب کاری سے متاثر بیجا پور ضلع میں چار نکسلائیٹس سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ آج ایک جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کو ایک اطلاع ملی تھی کہ اس علاقہ میں نکسلائیٹس موجود ہیں۔ اس کے بعد سکیوریٹی فورسیس کو انہیں گرفتار کرنے روانہ کیا گیا ۔ جب پولیس ٹیم کم کانر اور پڑوسی گاؤں پہونچی ‘ تخریب کاروں نے اس پر بے دریغ فائرنگ کردی ۔ اڈیشنل ڈی جی ( انسداد نکسلائٹ سرگرمیاں ) آر کے وِج نے یہ بات بتائی ۔ نکسلائیٹس کے حملہ کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی ۔ ماؤیسٹ وہاں سے فرار ہونے لگے اور جھڑپیں پیش آئیں۔ جب پولیس نے علاقہ کی تلاشی لی تو اسے اس مقام سے چار نکسلائیٹس کی نعشیں دستیاب ہوئیں۔ اس کے علاوہ کچھ اسلحہ اور گرینیڈز وغیرہ بھی برآمد کئے گئے ۔

 

غلام علی نے کیرالا میں شیوسینا احتجاج کے باوجود فن کا مظاہرہ پیش کیا
تھرواننتاپورم ، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کارکنوں کے احتجاجوں سے قطع نظر پاکستانی غزل کے افسانوی فنکار غلام علی نے یہاں موسیقی کے شیدائیوں کا دل موہ لیا جبکہ انھوں نے سامعین سے بھرپور ہال میں اپنی مقبول غزلوں کو عمدگی سے پیش کیا۔ 75 سالہ فنکار جو پہلی بار اس ریاست کے دورہ پر آئے ہیں، کل شام شہر کے نشاگاندھی آڈیٹورم میں سامعین کو مسحور کیا۔ اُن کے ہمراہ مشہور غزل سنگر پنڈت وشواناتھ اور فرزند عامر علی تھے۔

TOPPOPULARRECENT