Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدرمیں کل دینی اجتماع

بیدرمیں کل دینی اجتماع

بیدر۔22؍ستمبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔جناب شیخ ناصر احمد عطاری کے بموجب دعوت اسلامی بیدر کے زیر اہتمام مدنی مرکز مسجد حضرت پیر فانی ؒ بیرون شاہ گنج بیدر میں 24؍ستمبر بروز جمعرات بعدنمازعشاء دینی اجتماع کا انعقاد عمل میں آئیگا۔ اجتما ع کی صدارت جناب حکیم شیخ محمد فصیح اﷲ صدیقی مبلغ دعوت اسلامی کرینگے۔ اجتما ع کو مولانا جمیل احمد عطاری مبلغ دعوت اسلامی و دیگر مبلغین مخاطب کرینگے۔ اجتما ع میں  پاکی ،غسل،وضو ،نماز دیگر مسائل بتائے جائیں گے۔ حافظ وقاری محمد عبدالسلام رضوی قرأت کلام پاک ، حمد ونعت اور منعقبت کا نذرانہ ممتاز نعت خواں پیش کرنے کی سعادت حاصل کرینگے۔ محمد دستگیر شیخ مولانا بابا صائب اور دیگر نے عامۃ المسلمین مع احباب شرکت کی گزارش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT