Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر ، بھالکی ، ہمناآباد میں دسہرہ اسپورٹس کا اہتمام

بیدر ، بھالکی ، ہمناآباد میں دسہرہ اسپورٹس کا اہتمام

یدر۔ 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اسپورٹس کے بموجب محکمہ اسپورٹس کی جانب سے سال 2015-16ء کے دسہرہ اسپورٹس 27 اگست سے 2 ستمبر تک منعقد کئے جائیں گے۔ 27 اگست کو بسوا کلیان آئی بی کے روبرو تعلقہ اسٹیڈیم میں 28 اگست کو اور ادکے دھپت گاؤں گورنمنٹ ہائی اسکول میں ، 31 اگست کو ہمناآباد تعلقہ کے مانک نگر اسٹیڈیم میں، یکم ستمبر کو بیدر شہر کے نہرو اسٹیڈیم میں اور 2 ستمبر کو تعلقہ بھالکی کے بھاتمرہ گورنمنٹ ہائی اسکول میں تعلقہ سطح کے دسہرہ اسپورٹس منعقد ہوں گے۔ مرد کیلئے اتھیلیٹکس، تیراکی ، والی بال ، کبڈی، کھوکھو، بیاڈمنٹن، باسکٹ بال، ہائنڈ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس، فٹبال، بال بیاڈمنٹن اور ہاکی۔ خواتین کیلئے اتھلیٹکٹس، تیراکی، والی بال، کبڈی، کھوکھو، ہاکی، باسکٹ بال، بیاڈمنٹن، ہینڈ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس اور بال بیاڈمنٹن کے مقابلے ہوں گے۔ خواہشمند کھلاڑیوں کو چاہئے کہ متعلقہ تعلقہ میں صبح 9 بجے تک اپنے تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ نام درج کروائیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کیلئے محکمہ اسپورٹس بیدر کے فون نمبر 08482-226681 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT