Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں آج جشن میلادالنبیﷺ

بیدر میں آج جشن میلادالنبیﷺ

بیدر۔9جنوری۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)معتمد مجلس انتظامی کمیٹی کے بموجب مجلس انتظامی کمیٹی موتی مسجد(کالی مسجد) بیدرکے زیر اہتمام مورخہ 10جنوری بروزاتوار بعدنمازعشاء مسجد ہذا میں جلسہ جشن عیدمیلاد النبی زیر نگرانی جناب محمد منصور احمد خان ایڈوکیٹ صدر انتظامی کمیٹی منعقد ہوگا۔ جلسہ کو مولانا سیّد محمد حمید الدین شرفی ڈائریکٹرآئی ہرک و سجادہ نشین بارگاہ حضرت تاج العرافاء شرفی چمن حیدرآبادمخاطب فرمائیںگے۔ مولا نا مفتی محمد فیاض الدین نظامی کامل جامعہ نظامیہ و بیدر بحیثیت میز بان مقرر مخاطب کریں گے۔ مولانا محمد جاوید احمد نظامی خطیب موتی مسجد خطبہ استقبالہ دیں گے۔ مولانا محمد مجیب الرحمن نظامی قرا ٔت کلام پاک، محمد عبید اللہ عطاری و دیگر نعت خواں حمد و نعت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ عاشقا ن رسول سے کثیر تعداد میں سے شرکت کی گذارش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT