Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں اردو تعلیمی و ثقافتی میلہ کا انعقاد

بیدر میں اردو تعلیمی و ثقافتی میلہ کا انعقاد

بیدر۔10؍ستمبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔بیدر تعلقہ سطح اردو تعلیمی و ثقافتی میلہ جوگورنمنٹ ہائیرپرائمری اسکول راؤ تعلیم بیدر میں عمل میں آیا۔ شاہین اردو ہائیرپرائمری اسکول بیدر کی درج ذیل طلباء وطالبات نے مختلف مقابلوں میں انعامات حاصل کئے ۔ قرأت کلام پاک میں حافظ ابو اعلی محمدی بن حکیم محمد عقیل احمد جماعت پنجم انعام اول‘ حمد ِ باری تعالی میں ثنا فردوس بنت محمد نجم الدین جماعت ہفتم انعام دوم‘ نعتِ رسول ؐ میں شائستہ طلعت بنت شیخ ولی الدین جماعتِ پنجم انعام اول ‘تحریری مقابلہ میں ثانیہ بیگم بنت سعد اُللہ جماعت ہفتم انعام اول‘مصوری میں نمرا ء مہرین بنت محمد واجد حسین جماعت ہفتم نے انعام دوم ‘ فی البدیہہ تقریر میں مسرت مسکان بنت شیخ عبدالرحیم جماعت ہفتم انعام دوم‘ کنڑا نظم خوانی مقابلہ میں نیہا بنت محمد سلیم جماعت ہفتم انعام اول ‘انگریزی نظم خوانی میں شائستہ نوشین بنت محمدخلیل پاشاہ جماعتِ پنجم انعام دوم ‘ کوئیز مقابلہ میں خدیجہ خانم بنت محمد رفعت اُللہ خان اور تمکین آراء بنت محمد شفیق جماعت ِ ہفتم پر مشتمل ٹیم نے انعام اول حاصل کیا ‘ جیتنے والے طلباء وطالبات کو توصیفی سند سے اور مومنٹو پیش کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT