Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں بی جے پی امیدوار پرکاش کھنڈرے کو ووٹ دینے کی اپیل

بیدر میں بی جے پی امیدوار پرکاش کھنڈرے کو ووٹ دینے کی اپیل

بیدر /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر پرکاش کھنڈرے حلقہ اسمبلی بیدر شمال کے ضمنی انتخابات میں بحیثیت بی جے پی امیدوار انتخابی میدان میں ہیں اور وہ بلا لحاظ مذہب عوام کی خدمت کا جذبہ ان کا مقصد ہے ۔ جب وہ دو مرتبہ بھالکی اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے ۔ اس وقت انہوں نے مسلمانوں کیلئے بے شمار ترقیاتی کام اور مساجد کی تعمیر و ترمیم ، قبرستانوں کے باؤنڈری وال اور شادی محل کی تعمیر کروائے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد روف الدین کچہری والے نیشنل ایگزیکیٹیو ممبر بی جے پی مائناریٹی مورچہ نے چتہ خانہ بیدر میں اپنے انتخابی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کو مخآطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے 13 فروری کے دن منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار پرکاش کھنڈرے کے حق میں اپنا ووٹ کا استعمال کرنے کی حلقہ کے رائے دہندوں سے اپیل کی ۔ شہ نشین پر بی جے پی قائدین جناب اختر محی الدین موظف انجینئیر اسٹیٹ ایگزیکیٹیو ممبر بی جے پی ، مائناریٹی مورچہ ، سید اعجاز علی تنویر ضلع صدر اقلیتی مورچہ ، سید امجد علی تعلقہ صدر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT