Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں جلسہ ہائے میلاد النبیﷺ وزیارت آثار مبارک

بیدر میں جلسہ ہائے میلاد النبیﷺ وزیارت آثار مبارک

بیدر۔20؍ڈسمبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جمعیت القریش بیدر کی جانب سے 21؍ڈسمبر بروز پیر بعد نمازِ عشاء بمقام محلہ مستعید پورہ روبرو گوشت مارکیٹ بیدر میں ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان ’’سیرت النبی ؐ و اصلاحِ معاشرہ ‘‘ کا زیر ِ اہتمام مکتب سید جمالِ بہارؒ مستعیدپورہ بیدر میں منعقد کیا جارہا ہے۔اس جلسہ کی صدارت مولانا پی ایم مزمل رشادی والا جاہی  امام و خطیب مسجدِ عمر فاروق ‘گوری پالیہ سٹی مارکیٹ بنگلور کریں گے‘ جبکہ مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیبِ جامع مسجد و صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کا مذکورہ بالا عنوان پر خطابات ہوں گے۔عامۃ المسلمین سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے ۔
٭٭ سکریٹری  انتظامی کمیٹی تاریخی جامع مسجدمحمدآبادبیدر کی اطلاع کے بموجب  11؍ربیع الاول بروز چہارشنبہ بعد نمازِ عشاء سالانہ عظیم الشان جلسہ جشنِ میلاد النبیؐ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔اس جلسہ کو مولانا محمد فیروز خان نظامی حیدرآباد کے علاوہ مقامی ممتاز علماء دین کے بصیرت افروز  خطابات ہوں گے۔نعتِ گو شعراء نعتیہ کلام سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ عامۃ المسلمین سے اس متبرک جلسہ میں کثیرتعداد میں شرکت کرنے انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران نے گزارش کی ہے۔
٭٭ درگاہ حضرت شاہ فتح اللہ قادری المعروف دادا پیرؒ بیدرمیں حسب عمل در آمد قدیم مورخہ 11؍ ربیع الاول بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر زیارت آثار موئے مبارک زیر نگرانی شاہ سجاد محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت دادا پیر ؒ بیدر  بصد عقیدت و احترام کروائی جائیگی۔ ممتا زمقریرین بعنوان’’آثار مبارک کی اہمیت‘‘ مخاطب کریں گے۔ ممتاز نعت خواں حمد و نعت کا نذرانہ پیش کریںگے ۔ سلام وفاتحہ و تقسیم تبرکات بدست  سجادہ نشین  ہوں گے۔ سینئر صحافی جناب قیصر رحمن انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT