Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں ذخیرہ آب ’ جہاز کی باؤلی ‘ کا معائنہ

بیدر میں ذخیرہ آب ’ جہاز کی باؤلی ‘ کا معائنہ

بیدر۔11؍نومبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔قدیم بیدر شہر میں واقع درگاہ حضرت ملتانی بادشاہؒ کے عقب میں معروف ’’جہاز کی بائولی ‘‘کا بیدر کے ڈپٹی کمشنر مسٹرانوراگ تیواری نے معائنہ کیا ‘اور بتایا کہ کہ یہ بائولی قدیم زیرِزمین پانی کا ذخیرہ ہے ۔اس کی صفائی کے بعد عوام کو پینے  کے پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔اس موقع پر مسٹر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ بیدر کی اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ (کریز ) قدیم زیرِ زمین پینے کے پانی کی دریافت کیلئے کام کرنے والے این جی او کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اہلیانِ محلہ سے کہا کہ اس قدیم پانی کے ذخیرہ کی صاف صفائی میں آپ کا تعاون نہایت ضروری ہے ،آپ تمام لوگ ہمارا تعاون کریں ۔بعد ازاں انھوں نے درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ ؒ کی زیارت کی۔

TOPPOPULARRECENT