Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں سربراہی کا مسئلہ سنگین

بیدر میں سربراہی کا مسئلہ سنگین

بیدر26مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپل کمشنر بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب مانجرا ندی میں قابل لحاظ حد تک پانی کی سطح میں کمی کے پیش نظر ماہ گرما کے آغاز کے موقع پر شہریان بیدر کو نلوں سے سربراہ کیاجانے والا پینے کا پانی ہفتہ میں ایک مرتبہ سربراہ کیا جائیگا۔ اس تعلق سے اعلان ہوا تھا ۔ اور شہریان بیدر سے تعاون کی اپیل کی گئی تھی ۔مگر ہفتہ میں ایک مرتبہ بھی پانی سپلائی نہیں کیا جارہاہے۔ واضح رہے کہ سٹی میونسپلٹی نے شرح آبرسانی ماہانہ ایک سو روپیئے حاصل تو کررہی ہے مگر محکمہ بلدیہ نے یہ نہیں بتایا ہیکہ مہینے میں دو ایک مرتبہ پانی سپلائی کے عوض آیا پانی کاٹیکس بھی 80%تک کم کردیا جائیگا۔ عوام نے نلوں سے پینے کے پانی کی عدم سپلائی پر سخت ترین تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر اور کمشنر محکمہ بلدیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ حصول پانی کیلئے شہریان 2تا4کلومیٹر کی مسافت طئے کرکے پانی حاصل کرنے کی جدو جہد میں دن رات مصروف ہیں ۔ شہریان نے مطالبہ کیا ہے کہ متبادل کے طور پر شہریان کو ٹینکروں کے ذریعہ پینے کا صاف و شفاف پانی سپلائی کرنے کے جلد از جلد انتظامات کریں۔ چھوٹے دو ایک ٹینکروں 35 حلقوں پر مشتمل شہریان کی ضروریات کی تکمیل نہیں ہوسکتی ۔ عوام میں روزآنہ 35بلدی وارڈ میں کم ازکم ایک ایک ٹینکر کے زریعہ ہانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریان نے عوام کے منتخب نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ اخباری بیان بازی کے بجائے عملی طور پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

TOPPOPULARRECENT