Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں سمر کلاسیس کا آغاز

بیدر میں سمر کلاسیس کا آغاز

بیدر۔20؍اپریل۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ایس آئی او اپنے قیام ہی سے جہاں تعلیمی اداروں میں بہتر اخلاقی ماحول کو پروان چڑھانے اور طلبہ کی نت نئی صلاحیتوں کو نشونما دینے کیلئے اپنا کردار اداکررہی ہے وہیں تعلیمی مراحل میں طلبہ کو درپیش مسائل، کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ چنانچہ طلبہ کے گرمائی تعطیلات کو موثراورنتیجہ خیز بنانے کیلئے ایس آئی او بگدل یونٹ ،جماعت نویںاوردسویںکے طلبہ کیلئے سمر اسلامک کورس کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ یہ کلاسس ہمدرد اردو ہائیر پرائمری اسکول،بگدل میں بتاریخ 25اپریل سے 25مئی2016 (ایک مہینہ )تک رہینگے۔ کلاسس کے اوقات صبح 9 بجے تا ۱۱ بجے تک ہونگے ۔ جسمیں کنڑا، انگلش، ریاضی اور دینیات کے بنیادی علوم سے طلبہ کو مستفید کیا جائے گا۔ محمد نسیم الدین (صدر ایس آئی او بگدل یونٹ ) نے اولیائے طلبہ سے گزارش کی ہے کہ، اپنے بچوں کی تعطیلات کے صحیح استعمال کیلئے سمر اسلامک کورس میں داخلہ کروایں۔ داخلے کی آخری تاریخ 24اپریل تک رہے گی۔یہ بات محمد مبین ناظم نشرواشاعت نے میڈیا کو بتائی اور مزید جانکاری کیلئے ان نمبرات پر 8746830449 9916808489, ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT