Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ کا اہتمام

بیدر میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ کا اہتمام

بیدر۔28؍اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد رحیم خان سابق رکن اسمبلی بیدر اور نائب صدر انجمن خادم الحجاج ضلع بید روچیرمین روحی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، بیدر ؍گلبرگہ ؍بنگلور کی اطلاع کے بموجب عازمین حج 2015ء کیلئے 30؍اگست بروزاتوار صبح 10بجے جامع مسجد بیدر میں تربیتی کیمپ زیراہتمام انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر (کرناٹک) رکھاگیاہے۔ جو زیرصدارت الحاج سید عبدالماجد شمیم ایڈوکیٹ صدر انجمن خادم الحجا ج ضلع بیدر رہے گا۔ مہمانان خصوصی میں قاضی ارشدعلی سابق ایم ایل سی اور صدر ڈی سی سی بیدر ،  مسٹر انوراگ تیواری  ڈپٹی کمشنر بیدر رہیں گے۔ مہمانان اعزاز ی میں محمدلئیق الدین ایڈوکیٹ سابق رکن اسمبلی اور سابق چیرمین کرناٹکا اسٹیٹ وقف بورڈ ،  شامل ہیں ۔ الحاج سید صغیر احمد نائب صدر انجمن ہذا کی زیرنگرانی پروگرام کی نظامت الحاج سید منصور احمدقادری فیلڈ ٹرینر حج کمیٹی آف انڈیا ومعتمد خادم الحجاج ضلع بیدر کریں گے۔ تربیت وخطابت حضرت علامہ الحاج قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کل ہند جمیعتہ المشائخ اور مدیراعلیٰ رسالہ ’’صوفی اعظم‘‘ فرمائیں گے۔ جناب محمد رحیم خان سابق رکن اسمبلی بیدر نے تمام عازمین حج ودیگرمعززین سے اس تربیتی کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے ثوابِ دارین حاصل کرنے کی گذارش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT