Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں ڈاکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں کیلئے /25 جولائی کو انٹرویو

بیدر میں ڈاکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں کیلئے /25 جولائی کو انٹرویو

بیدر۔ 19؍ جولائی۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ۔ بیدر کے ڈپٹی کمشنرمسٹرانوراگ تیواری نے بتایا کہ محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے تعلقہ اور سمودائے ہیلتھ مراکز میں مخلوعہ فزیشن ڈاکٹرس کی جائیدادوں پر ایک سالہ مدت کیلئے کنٹراکٹ بنیاد پر تقررات کرنے25؍جولائی صبح10بجے سے دوپہر 2بجے تک محکمہ صحت و خاندانی بہبود دفتر بیدر میں راست انٹرویو مقرر ہیں ۔خواتین کے امراض کے ماہر 9عہدے ‘بچوں کے ماہر3عہدے‘جنرل میڈیسن ‘سرجن اور ایم ایس آرتھو پیڈک کے ماہر کیلئے ایک ایک عہدہ‘ ریڈیالوجسٹ 2عہدے ‘اس طرح جملہ25عہدوں پر تقررات ہوں گے۔ تقرر اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔تقرر کے بعد تعلقہ اسپتالوں یا سمودائے ہیلتھ مراکز میں ہی ڈیوٹی دی جائے گی۔ حد عمر جنرل اُمیدواروں کیلئے42‘دوسرے پسماندہ طبقات کے اُمیدواروں کیلئے 47‘ایس سی ‘ایس ٹی کیلئے47سال مقرر ہے۔ سرکاری خدمات سے ریٹائرڈ ہونے والوں کے65سال عمر تک اُمیدوار جو فزیشن ڈاکٹرس ہوں تقرر کیا جائے گا۔کسی بھی وجہ سے خدمات کو باقاعدہ نہیں کیا جائے گا۔خواہش مند اپنی تمام تفصیلات و اسنادات ‘زیراکس اٹسٹیڈ کاپی کے ساتھ انٹرویو کیلئے حاضر رہیں ۔

TOPPOPULARRECENT