Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں یوم اردو تقریب کا انعقاد

بیدر میں یوم اردو تقریب کا انعقاد

بیدر۔11؍نومبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول بھالکی میں علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ’’یوم اُردو‘‘ منایاگیا۔ میر معلمہ ناظرہ بیگم کی زیر صدارت منعقدہ اس تقریب میں عفیفہ ماحین علیم الدین ، تحسین فردوس اور حناوکیل نے تقاریر کیں ۔ طلباء نے اقبال کابچپن اور ان کی شاعری کے علاوہ اردو زبان میں ان کے مقام کو بتلایا۔ صدرمعلمہ محترمہ ناظرہ بیگم نے اپنی تقریر میں بتایاکہ اردو کاکم استعمال ہونے لگاہے۔ جبکہ آج کا پرفتن دور ہی ایسا ہے جب اردو پڑھانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ اس سے نئی نسل کے اخلاق محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اردو کو پروان چڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ ناظرہ بیگم نے علامہ اقبال کے مجموعہ ہائے کلام بانگ درا، بال جبرئیل اور ضرب کلیم کے بارے میں طلباء کو واقفیت کرائی۔ اس موقع پر یاسمین سلطانہ نے اقبال کی نظم کو ترنم سے سنایا۔ تمام اساتذہ تقریب مین شریک تھے۔ معاون معلمہ جویر یہ بیگم نے نظامت اور دوسری معاون معلمہ غوثیہ بیگم نے شکریہ اداکیا۔ ثنا ولی میاں کی قرأ ت کلام پاک سے جلسہ کاآغاز ہوا۔ حمیرانکہت نے حمد، اور محمد حاجی فیاض نے نعت شریف پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT