Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / بیروت کے مضافات میں دو خودکش حملے ‘ 37 افراد ہلاک

بیروت کے مضافات میں دو خودکش حملے ‘ 37 افراد ہلاک

بیروت ۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے ریڈکراس کے سربراہ جارج کٹانیہہ نے ایل بی سی ٹی وی پر کہا کہ چند منٹ کے وقفہ سے دو خودکش بم دھماکے کئے گئے جس سے لبنان کے مضافات میں 37 افراد ہلاک اور دیگر 40 زخمی ہوگئے ۔ یہ بم دھماکے برج ال براجنیہہ پر مصروف اوقات میں کئے گئے بم دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے بھی قبول نہیں کی ۔ جنوبی بیروت لبنان کے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کا مستحکم گڑھ ہے جو شام میں سرکاری فوج کے شانہ بہ شانہ جنگ کررہی ہے ۔ ماضی میں بھی اس علاقے میں حملے کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT