Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / بیروزگاری سے تنگ آ کر نوجوان کی خودکشی

بیروزگاری سے تنگ آ کر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد 11 اکٹوبر (سیاست نیوز) بے روزگاری سے تنگ آکر ایک نوجوان نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھوانی نگر کے علاقہ تالاب کٹہ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ 20 سالہ محمد حاجی ساکن تالاب کٹہ بے روزگار تھا اور اس کی بیروزگاری پر اکثر والدین اُسے ڈانٹ ڈپٹ کیا کرتے تھے جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا۔ مسلسل کوششوں کے باوجود بھی روزگار حاصل کرنے میں ناکامی پر اُس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ بھوانی نگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT