Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں

بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں

تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں 435 نوجوانوں کو مختلف کورسیس کی ٹریننگ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ حکومت ریاست میں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتوں (روزگار ) کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پیشہ وارانہ صلاحیتوں ٹریننگ دینے کے پروگرامس بھی منعقد کررہی ہے ۔ آج شام سکریٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر جوگو رامنا ، وزیر جنگلات و ماحولیات اور بہبودی پسماندہ طبقات نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ٹاٹا اسٹرائیو (TATA STRIVE) کی جانب سے تلنگانہ کے بعض اضلاع میں 435 افراد کو مختلف کورسیس میں ٹریننگ دی گئی اور ان میں سے 90 فیصد افراد کو ٹاٹا کمپنی کی جانب سے ملازمتیں فراہم کی ہے ۔ اس کے علاوہ اب تک ہی تلنگانہ اکیڈیمی اینڈ اسکلس نالج ( ٹاسک ) کے ذریعہ ٹاٹا اسٹرائیو کے ساتھ ہوئے معاہدات کے مطابق یہ ٹریننگ اور روزگار فراہمی کے پروگرامس تلنگانہ بھر میں جاری ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آٹو موٹیو ، بینکنگ ، انشورنس ، کسٹمر ریلیشنز ، الیکٹریکل ، ہاسپٹالیٹی جیسے شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں اور بالخصوص ٹریننگ کا اہم مقصد بھی یہی ہے ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ اضلاع نلگنڈہ ، عادل آباد ، کھمم ، ورنگل ، رنگاریڈی ، حیدرآباد جیسے قدیم اضلاع میں اب تک 435 افراد کو دی گئی ٹریننگ مکمل ہوئی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صرف عادل آباد میں ہی جوگو فاونڈیشن اور ٹاٹا اسٹرائیو نے مشترکہ طور پر 155 افراد کو ٹریننگ دے کر ان میں زائد از 80 افراد کو ٹاٹا گروپس و دیگر اداروں میں ملازمتیں فراہم کئے گئے ۔ علاوہ ازیں نلگنڈہ میں 86 کھمم میں 46 ، ورنگل میں 30 دیگر اضلاع میں 130 افراد کو ٹریننگ دی گئی ۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ ٹریننگ پروگرام کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ بعد ازاں مسٹر جوگو رامنا وزیر جنگلات و ماحولیات نے ٹاٹا اسٹرائیو کے ذریعہ مختلف کورسیس میں ٹریننگ مکمل کرنے والے 33 افراد کو احکامات تقررات حوالہ کیے ۔ علاوہ ازیں ٹریننگ مکمل کیے ہوئے افراد کو ٹریننگ سرٹیفیکٹس بھی عطا کیے ۔ اس موقع پر صدر نشین جوگو فاونڈریشن مسٹر جوگو ہرمیندر ، ٹاٹا اسٹرائیو ساوتھ انچارج ہیڈ مرلی کرشنا نائب صدر نشین کوآپریٹیو سنٹرل بینک مسٹر ایم دامودر ریڈی و دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT