Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / بیروزگار نوجوانوں کو پنشن ، اتم کمار کا وعدہ

بیروزگار نوجوانوں کو پنشن ، اتم کمار کا وعدہ

کاماریڈی۔ 25 مئی (این ایس ایس) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر این اتم کمار ریڈی نے 2019ء اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے تلنگانہ میں برسراقتدار آنے کا یقین ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اقتدار ملنے پر وہ بیروزگار نوجوانوں کو 3 ہزار روپئے پنشن جاری کریں گے۔ آج یہاں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار پر آتے ہی فوری کسانوں کا 2 لاکھ روپئے کا قرض معاف کرے گی۔ واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کے دورۂ تلنگانہ کو بھی بے فیض قرار دیا اور یہ دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس ہی اقتدار حاصل کرے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT