Saturday , September 23 2017
Home / تجارت / بیروزگار گریجویٹس کے لیے انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام

بیروزگار گریجویٹس کے لیے انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : انٹر پرینر شپ ڈیولپمنٹ سیل ، عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈائرکٹر کے بموجب عثمانیہ یونیورسٹی بیروزگار گریجویٹس کے لیے جنہوں نے ڈگری / پی جی ڈپلومہ / انجینئرنگ / ٹکنالوجی / میڈیسن / فارمیسی / مینجمنٹ وغیرہ کامیاب کیا ہے انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام جو 4 ہفتوں پر مشتمل ہوگا ۔ اہتمام کررہی ہے ۔ ماہ ستمبر سے انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ سیل ، کیو نمبر B-21 ، عثمانیہ یونیورسٹی میں اس پروگرام کا آغاز ہوگا ۔ دلچسپی رکھنے والے ڈائرکٹر انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ سیل پر یا فون 27072427 ۔ 9703054540 ۔ 9951890190 پر ربط کریں ۔۔

حسینی علم ڈگری کالج میں گیسٹ
فیکلٹی کے لیے درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن محترمہ پی رینوکا کے مطابق کالج ہذا میں کامرس ، کیمسٹری ، مضامین میں گیسٹ فیکلٹی ( لکچررس ) کی ضرورت ہے ۔ جس کے لیے خواتین امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ جو اس مضمون میں پی جی کے ساتھ سیٹ یا نیٹ یا پھر پی ایچ ڈی ہوں کو ترجیح دی جائے گی ۔ خواہش مند امیدوار 31 اگست تک کالج کے آفس میں درخواستیں داخل کرواسکتے ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT