Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / بیرونی ممالک سے کالا دھن واپس آئے گا وزیراعظم سے بابا رام دیو پُرامید

بیرونی ممالک سے کالا دھن واپس آئے گا وزیراعظم سے بابا رام دیو پُرامید

جیسلمیر 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوگا گرو بابا رام دیو نے آج کہا ہے کہ میرا یہ ایقان ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی بیرونی ممالک سے کالا دھن واپس لانے کیلئے مثبت اقدامات کریں گے۔ رام دیو نے بتایا کہ بلیک منی کا مسئلہ سب سے پہلے انھوں نے اٹھایا تھا اور پُرامید ہوں کہ وزیراعظم ناجائز دولت ہندوستان واپس لانے کیلئے مثبت اقدامات کریں گے جس کیلئے ان کے پاس کافی وقت ہے۔ بابا رام دیو یہاں راجستھان فرنٹیر ہیڈ کوارٹر میں بی ایس ایف عملہ کو یوگا کی تربیت دینے کیلئے آئے ہیں تاکہ اُنھیں ذہنی دباؤ اور تناؤ میں کام کے دوران جسمانی اور ذہنی طور پر چاق و چوبند رکھا جاسکے۔ بہار اسمبلی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے رام دیو نے بتایا کہ بہار کے الیکشن ملک کی سیاست کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے جبکہ مرکزی حکومت اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ پسماندہ طبقات اور دلتوں کیلئے اب تک کیا کام کئے گئے ہیں جس کی بنیاد رائے دہندگان ووٹ دینے کا فیصلہ کریں گے۔ تاہم بابا رام دیو نے کہاکہ وہ بہار کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔ کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے حصول اراضیات بل اور جنرل سیلس ٹیکس بل کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کو بدبختانہ قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT