Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / بیرونی ممالک میں اعلیٰ عہدیداروں کے غیر مجاز قیام پر کارروائی

بیرونی ممالک میں اعلیٰ عہدیداروں کے غیر مجاز قیام پر کارروائی

نئی دہلی ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروںکو غیر مجاز رخصت اور اجازت کے بغیر بیرونی ممالک میں ایک ماہ سے زائد عرصہ تک قیام کی صورت میں ملازمت سے محروم ہونا پڑے گا ۔ حکومت کے وضح کردہ نئے قواعد میں یہ انتباہ دیا گیا ہے اور بتایا کہ جو عہدیدار ضوابط و قواعد کی پابندی نہیں کریں گے انہیں مستعفی تصور کیا جائے گا ۔ حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض عہدیدار بیرونی ممالک میں مفوضہ فرائض انجام دینے کے بعد ہندوستان واپس نہیں آرہے ہیں ۔ حتی کہ بعض عہدیدار بیرونی ممالک میں اپنے میعاد کی تکمیل کے بعد غیر مجاز رخصت حاصل کررہے ہیں ۔ جس کے پیش نظر حکومت نے یہ اقدامات کئے ہیں ۔ جدید قواعد میں بتایا گیا ہے کہ اگر آل انڈیا سرویس آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور آئی ایف ایس کا کوئی عہدیدار منظورہ ایام رخصت ، مطالعاتی دورہ یا بیرونی ممالک میں مفوضہ فرائض کی انجام دہی کے بعد مسلسل غیر حاضر رہتے ہیں تو ایک ماہ تک انتظار کیا جائے گا ۔ جس کے بعد انہیں خدمات سے سبکدوش کردیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT