Monday , October 23 2017
Home / دنیا / بیرونی ممالک میں 70 ویں یوم آزادی ہند تقاریب

بیرونی ممالک میں 70 ویں یوم آزادی ہند تقاریب

عالمگیر سطح پر ہندوستانی برادری تمام ملکوں میں حب الوطنی کے جلسوں سے سرشار ، تہذیبی پروگراموں کی پیشکش
بیجنگ ؍ واشنگٹن ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار سینکڑوں ہندوستانیوں نے آج ملک کی 70 ویں یوم آزادی تقاریب منائیں۔ ترنگا لہرایا گیا اور قومی ترانہ دنیا بھر کے ہندوستانی سفارتخانوں میں بجایا گیا۔ چین، امریکہ، تھائی لینڈ اور سنگاپور جیسے ممالک میں عوام بھی یوم آزادی تقریب منانے میں ہندوستانیوں کے ساتھ شامل ہوگئے۔ انہوں نے حب الوطنی کے گیت گائے۔ رقص کے مظاہرے پیش کئے گئے جن سے ہندوستان کی کثیر نسلی تہذیب کی عکاسی ہوتی تھی۔ بیجنگ میں ہندوستانی سفیر وجئے گوکلے نے سفارتخانہ کے احاطہ میں منعقدہ ایک تقریب میں ترنگا لہرایا۔ ہندوستانی برادری کے ارکان کثیر تعداد میں شریک تھے۔ شنگھائی میں قونصل جنرل آف انڈیا پرکاش گپتا نے تقاریب کی میزبانی کی۔ ترنگا لہرایا۔ صدرجمہوریہ کے خطاب کے اقتباسات پیش کئے۔ اسی طرح کی ایک تقریب ہندوستانی قونصل خانہ گوانگ ژاؤ میں بھی قونصل جنرل وائی کے سیلاس تنگل کی زیرقیادت منعقد کی گئی۔ امریکہ میں یوم آزادی ہند تقریب بڑے پیمانے پر کیلیفورنیا کے علاقہ پریماونٹ کیلیفورنیا اور نیوجرسی میں ایڈیسن کے علاقوں میں ہزاروں افراد نے تقریب میں شرکت کی جو ایک رنگارنگ تمدنی تقریب تھی۔ ڈلاس، ہوسٹن، شکاگو، اورلینڈو اور منے پولیس نے برادری کی تنظیموں میں ایک تہذیبی پروگرام یوم آزادی ہند منانے کیلئے پیش کیا۔ حب الوطنی کا جذبہ تمام ہندوستانی سفارتخانوں میں پورے جنوب مشرقی ایشیاء میں دیکھا جارہا تھا۔ سینکڑوں ہندوستانی شہری، ہندوستانی نژاد امریکی شہری اور ہندوستان کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد پروگرام میں شریک تھی۔ بنکاک میں ہندوستان کے سفیر بھون سنگھ بشنوئی نے کہا کہ 2016ء انتہائی نمایاں سال دونوں ممالک کے تعلقات کے سلسلہ میں تھا۔ ہندوستانی سفارتخانوں، ہائی کمیشنوں اور قونصل خانوں میں بھی اسی قسم کے خیالات کا اعادہ کیا گیا۔ قومی ترانہ کی دہن بجائی گئی۔ بچوں اور سینکڑوں ہندوستانیوں نے حب الوطنی کے گیت تھائی لینڈ، ویتنام، سنگاپور، ملیشیاء، یانگون، لاؤس، کمبوڈیا، فلپائن، انڈونیشیاء اور برونی میں پیش کئے۔ سنگاپور میں ہندوستانی ہائی کمشنر وجئے ٹھاکر نے 600 ہندوستانیوں کو یوم آزادی پر پیغام مبارکباد دیا۔ کوالالمپور میں ہائی کمشنر ٹی ایس تھری مورتی نے انڈیا ہاؤس پر ترنگا لہرایا۔ تقریباً 350 افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ کرناٹک موسیقی کا بھی پروگرام پیش کیا گیا۔ سنگاپور میں مقامی ہندوستانی اسکولوں میں گیت اور رقص کے اور تہذیبی پروگرام پیش کئے گئے۔ صدر سنگاپور ٹونی ٹانگ اینگ یام نے اپنے پیغام میں ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان تعلقات کے مستحکم رہنے کا یقین ظاہر کیا۔ ہنوئی میں 250 ہندوستانی برادری کے افراد اور ہندوستان دوستوں میں ترنگا لہرانے کی تقریب میں شرکت کی۔ ویتنام کیلئے ہندوستان کے سفیر پی ہریش نے صدرجمہوریہ کا قوم سے خطاب پڑھ کر سنایا۔ تھائی لینڈ میں ترنگا لہرانے کی تقریب منعقد کی اور 70 ویں یوم آزادی تقریب کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ آسٹریلیا میں ملبورن، سڈنی اور پرتھ میں اور کینبرا کے ہندوستانی ہائی کمیشن کے احاطہ میں یوم آزادی ہند تقریب منعقد کی گئی۔ ہندوستانی ہائی کمشنر نودیپ سنگھ سوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہندوستان ترقی کی راہ پر ہے۔ حال ہی میں جی ایس ٹی بل کی منظوری قوم کے موقف کو عالمی معیشت میں مزید مستحکم کرتی ہے۔ آسٹریلیا کے سیاستدانوں نے بھی آزادی ہند تقاریب میں شرکت کی جن میں نیوساوتھ ویلز کے وزیراعظم بھی شریک تھے۔ ہندوستان اور نیوساوتھ ویلز کے درمیان دوستی میں اضافہ کا ہندوستانی تذکرہ کیا۔ قاہرہ میں ہندوستان کے سفیر برائے مصر سنجے بھٹا چاریہ نے ترنگا لہرایا۔ ہندوستانی برادری اور ہندوستان کے مصری دوستوں نے تقاریب میں شرکت کی۔ ہرزلیا میں تقریباً 300 ہندوستانیوں نے پوری اسرائیل سے یوم آزادی ہند کی تقریب میں شرکت کی اور ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان اعلیٰ سطحی باہمی تبادلوں کی توقع ظاہر کی۔ ہندوستان کے سفیر برائے اسرائیل پون کپور نے قومی پرچم لہرایا اور ہندوستانی برادری سے خواہش کی کہ باہمی تعلقات کے استحکام کیلئے اسرائیل کے دوروں میں اضافہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT