Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / ’’بیرونی‘‘ پاریکر وزارت دفاع میں شامل دہلی میں نہیں

’’بیرونی‘‘ پاریکر وزارت دفاع میں شامل دہلی میں نہیں

نئی دہلی ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ دیڑھ سال سے دہلی میں قیام کے باوجود وزیردفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ وہ قومی دارالحکومت کے ساکن نہیں ہیں۔ انہیں دہلی کا سیاستداں کبھی بھی نہیں کہا جاسکتا۔ نومبر 2014ء میں وزیردفاع ارون جیٹلی سے وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد منوہر پاریکر نے کہا کہ وہ وزارت دفاع میں اپنا مقام بنا چکے ہیں، دہلی میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں وہ اب بھی ’’بیرونی‘‘ آدمی ہیں۔ انہیں گوا واپس جانے کی مسلسل افواہوں پر کسی قسم کی تشویش نہیں ہے۔ پاریکر کا یہ بیان ایسے وقت منظرعام پر آیا ہے جبکہ ریاست گوا میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

 

مائیکرو سافٹ کے سربراہ ستیہ ناڈیلا کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات
نئی دہلی ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مائیکرو سافٹ کے سربراہ ستیہ ناڈیلا نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر مرکزی وزراء سے ملاقات کرکے اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبہ کے مسائل اور ڈیجیٹل انڈیا جیسے اقدامات کیلئے شراکت داری میں اضافہ کے موضوع پر بات چیت کی۔ ہندوستانی نژاد سی ای او کا یہ اپنے آبائی وطن کا تیسرا دورہ ہے۔ وہ فبروری 2014ء میں مائیکرو سافٹ کے سی ای او مقرر ہوئے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم مواصلات و اطلاعاتی ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد، وزیرمملکت برائے فینانس جینت سنہا اور شعبہ صنعت کے کئی قائدین اور ڈیولپرس سے بھی ملاقات کی۔ تاہم بات چیت کی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا گیا۔ چند دن قبل کم کک چار روزہ دورہ پر ہندوستان آئے تھے۔ وہ ایپل کے سربراہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT