Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بیرونی کمپنیوں کی ہندوستانی دولت پر نظر

بیرونی کمپنیوں کی ہندوستانی دولت پر نظر

 

آن لائن خریداری کا رجحان ، دیوالی سیزن میں تاجرین پر جی ایس ٹی کی مار
حیدرآباد۔9اگسٹ (سیاست نیوز) آن لائن خریداری کے بڑھتے رجحان اور جی ایس ٹی کی مار دیوالی کے سیزن میں تاجرین کو بھاری پڑ سکتی ہے کیونکہ جی ایس ٹی کے نفاذکے بعد سے اب تک ملک بھر کے تاجرین کی حالت سدھر نہیں پائی ہے اور اب توقع کی جا رہی تھی کہ دیوالی کی خریداری کے ساتھ حالات میں تبدیلی آئے گی لیکن امیزان اور دیگر آن لائن خریداری کو فروغ دینے والی ویب سائٹس کی جانب سے کی جانے والی پیشکش اور متاثر کن آفرس کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ بیرونی کمپنیاں ہندستانیوں کی دولت حاصل کریں گی۔ امیزان کی جانب سے دیوالی سیل کے سلسلہ میں کی گئی تیاریوں کے متعلق بتایاجاتا ہے کہ امیزان نے ملک بھر میں دیوالی سے قبل کی جانے والی خریداری میں صرف اشیاء خورد و نوش کے لئے 500ملین ڈالر کا نشانہ مقرر کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مٹھائیوں کے علاوہ دیگر تحفہ تحائف کے لئے امیزان کا نشانہ علاقائی تاجرین کے لئے بہت بڑا جھٹکہ لگ سکتا ہے۔ اسی طرح دیوالی سے عین قبل امریکی کمپنی کے طرز پر سستی ترکاریاں اور کرانہ اشیاء کی فروخت کا آغازکرنے کا منصوبہ تیار کئے ہوئے ہے۔ امیزان پر دیوالی کی خریداری کو فروغ دینے کیلئے مختلف الکٹرانک اشیاء پر بھی خصوصی رعایتیں فراہم کرنے کے اعلانات متوقع ہیں اور ان اعلانات کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ بھی الکٹرانک شاپنگ پر اثر انداز ثابت ہو سکتا ہے ۔ آن لائن خریداری کے متعلق عوام میں بڑھ رہے رجحان کو ویب سائٹس مزید بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں اور ان کی اس کوشش سے شہری علاقو ںمیں تجارت کرنے والے تاجرین بھی خائف ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ تاجرین کا یہ ماننا ہے کہ امیزان اور فلپ کارٹ جیسے ویب سائٹس گوداموں سے کاروبار کرتے ہیں اسی لئے انہیں کوئی اضافی اخراجات نہیں ہوتے جیسے انہیں کوئی شوروم کا کرایہ برقی بل‘ سیلس مین کی تنخواہیں ادا کرنی نہیں ہوتی اسی لئے وہ قیمتوں میں کمی کے ساتھ وہی کمپنیوں کے اشیاء سستے داموں میں فروخت کرنے لگے ہیں لیکن ان آن لائن اشیاء کی قیمتوں کو دیکھ کر خریداری کرنے والو ں کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے جب ان کی جانب سے خریدی گئی اشیاء میں کوئی خرابی آتی ہے۔ امیزان کے علاوہ فلپ کارٹ نے بھی موبائیل اور دیگر الکٹرانکس پر دیوالی کے موقعہ پر خصوصی رعایتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے اشتہارات اور خبریں آنے لگی ہیں۔ اسی طرح دونوں کمپنیوں کے علاوہ علاقائی آن لائن خرید و فروخت کی کمپنیاں اپنی تجارت کے فروغ کے لئے بھی کوششیں کرنے لگی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT