Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیرون ایشیا 5 وکٹ کا مظاہرہ اطمینان بخش : اشوین

بیرون ایشیا 5 وکٹ کا مظاہرہ اطمینان بخش : اشوین

جیت کیلئے جنون اچھی علامت : کوہلی ۔ ہم کبھی ابھر نہ سکے : ہولڈر
انٹیگا ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کے آف اسپنر روی چندرن اشوین کو خوشی ہے کہ وہ آخرکار برصغیر کے باہر ’پانچ وکٹوں والا مظاہرہ‘ درج کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز میں اُن کے شاندار 7/83 کی مدد سے مہمانوں نے ریکارڈ فتح حاصل کی ہے۔ اشوین نے کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ bcci.tv کو بتایا کہ میں نے ہمیشہ بیرون ایشیا اچھی کارکردگی کی سعی کی اور برصغیر سے باہر اننگز میں پانچ یا زائد وکٹوں کیلئے مجھے پانچ سال درکار ہوئے۔ اشوین نے ایان بوتھم کی برابری کی جنھوں نے ایک ٹسٹ میچ میں سنچری اور سات وکٹ کا مظاہرہ پیش کیا تھا۔ جیت ’’جنون‘‘ کی مانند ہوتا ہے اور انڈیا کیپٹن ویراٹ کوہلی کا ماننا ہے کہ یہ ’’اچھی عادت ‘‘ ہے جس کی مدد سے وہ طاقتور ٹسٹ ٹیم بن سکتے ہیں۔ حریف کپتان جیسن ہولڈر نے شکست کے بعد اعتراف کیا کہ پہلے ٹسٹ میں ابتدائی گھنٹہ کے بعد میزبان ٹیم پچھڑ گئی تو پھر آخر تک اُبھر نہیں پائی۔

TOPPOPULARRECENT