Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / بیرون دہلی ہولناک آتشزدگی ، 30 زخمی

بیرون دہلی ہولناک آتشزدگی ، 30 زخمی

نئی دہلی ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 15 شدید زخمی ہیں جبکہ بیرون دہلی ہولناک آتشزدگی کی واردات کے اسکراپ کے گودام میں پیش آئی۔ یہ واقعہ ڈھائی بجے دن ہوا۔ 6 فائر انجن فوری مقام حادثہ پر روانہ کردیئے گئے جنہیں آگ بجھانے میں 2 گھنٹے کا وقت لگا۔ بعدازاں راحت رسانی کارروائی شروع کی گئی۔ زخمی افراد بشمول بیشتر مقامی شہری بیرون دہلی کے علاقہ بدھ وہار منتقل کئے گئے۔ بعض افراد کو 50 مربع گز اسکراپ کے گودام سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آیا۔ انہوں نے اپنے طور پرآگ بجھانے کی کوشش کی جبکہ دیگر افراد نے پولیس اور آتش فرو محکمہ کو اطلاع دے دی۔ گودام میں رکھے ہوئے صنعتی سلنڈرس پھٹ پڑنے سے صورتحال ابتر ہوگئی۔ جلد ہی گودام کی دیواریں بھی منہدم ہوگئیں۔ 30 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ ان میں سے 15 بری طرح زخمی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT