Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / بیرون ملکساڑھے سات ہزار ہندستانی جیلوں میں قید

بیرون ملکساڑھے سات ہزار ہندستانی جیلوں میں قید

نئی دہلی۔ 19جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے 81ممالک میں 7448 ہندستانی مختلف معاملات میں جیلوں میں قید ہیں جن میں سب سے زیادہ 2046 ہندوستانی سعودی عرب میں ہیں۔ وزیرمملک برائے خارجہ ایم جے اکبر نے یہاں لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ اکبر نے بتایا کہ کسی ایک ملک میں سب سے زیادہ 2046 ہندوستانی سعودی عرب میں قید ہیں جبکہ دوسر ے نمبر پر 1376 ہندوستانی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اور تیسرے نمبر پر نیپال ہے جہاں 852 ہندوستانی جیلوں میں بند ہیں۔ جواب سے متصل ایک فہرست کے مطابق کویت میں 506، پاکستان میں 468، ملائشیا میں 304، امریکہ میں 281، چین میں 225، قطر میں 160، سری لنکا میں 143، سنگاپور میں 133، بنگلہ دیش میں 126اور عمان میں 101 ہندوستانی شہری وہاں کی جیلوں میں بند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT