Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بیرون ملک تعلیم کے خواہش مند ایس سی طلبہ کو حکومت کی اسکالر شپ

بیرون ملک تعلیم کے خواہش مند ایس سی طلبہ کو حکومت کی اسکالر شپ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( این ایس ایس ) : ریاستی حکومت بیرون ملک یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ایس سی طلبہ کو امبیڈکر اوورسیز ودیا نیدھی پتھاکم کے تحت رقمی امداد فراہم کرے گی ۔ پروفیشنل کورسیس جیسے انجینئرنگ ، مینجمنٹ سائنس ، ایگریکلچر سائنس ، میڈیسن ٹریننگ سوشیل سائنس اور ہیومانٹیس کی اعلی تعلیم امریکہ ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، کینڈا اور سنگاپور کی یونیورسٹیوں میں حاصل کرنے کے خواہش مند ایس سی طلبہ سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ فیس ویزا اور اخراجات کے لیے 20 لاکھ روپئے تک اسکالر شپ رقم دی جائے گی ۔ ان طلبہ کے سرپرستوں کی سالانہ آمدنی 2 لاکھ سے کم امیدوار کا ریاست تلنگانہ سے تعلق ہو کی عمر یکم جولائی 2016 کو 35 سال سے زائد نہ ہو ۔ می سیوا کا آمدنی سرٹیفیکٹ رکھتے ہوں ۔ طلبہ کے پاس کار آمد جی آر ای ، ٹوفل ، آئی ای ایل ٹی ایس ، جی ایم اے ٹی ہوں ۔ طلبہ کارآمد پاسپورٹ ویزا رکھتے ہوں جب کہ ہر گھر سے ایک طالب علم اس اسکیم کا مستحق ہوگا ۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ telanganaepass.cgg.gov.inin پر معہ اپ لوڈنگ دستاویزات درخواست دیں ۔ 30 جون رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے epass ویب سائٹ ملاحظہ کریں ۔ تفصیلات ضلع ایس پی ڈیولپمنٹ آفیسر یا ڈائرکٹوریٹ ایس سی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ مانصاحب ٹینک حیدرآباد سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT