Wednesday , March 29 2017
Home / جرائم و حادثات / بیرون ملک جانے میں رکاوٹ پر خودکشی

بیرون ملک جانے میں رکاوٹ پر خودکشی

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) امریکہ جانے کی ضد اور والدین کی رکاوٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 29 سالہ ایوناش گچی باؤلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص اعلی تعلیم کیلئے امریکہ جانا چاہتا تھا ۔ تاہم اس کے والدین اس کی مرضی میں رکاوٹ بن رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق ایوناش کے والدین امریکہ جانے کے خلاف تھے ۔ چونکہ امریکہ میں ہندوستانیوں پر حملہ اور ان کی ہلاکتوں سے خوفزدہ تھے اور اپنے لڑکے کو امریکہ جانے سے روک رہے تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ ایوناش نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT