Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / بیرون ملک پرواز پر ڈپارچر کارڈ کی یکم جولائی سے برخاستگی

بیرون ملک پرواز پر ڈپارچر کارڈ کی یکم جولائی سے برخاستگی

نئی دہلی۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) بیرون ملک پرواز کرنے والے ہندوستانیوں کی آئندہ ماہ سے ڈپارچر (روانگی/رخصتی) کارڈس پر کرنا نہیں ہوگا۔ تاہم جو ریل، بندرگاہ اور زمین ایمیگریشن چیک پوسٹس کے ذریعہ بیرون ملک روانہ ہوں گے۔ انہیں ایمبارکیشن (رخصتی) کارڈ کی خانہ پوری کرنا ہوگا۔ مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری احکام میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہندوستانیوں کی طرف سے تمام ملک کے انٹرنیشنل ایرپورٹس پر ڈپارچر کارڈس کی خانہ پری کے طریقہ کار کو یکم جولائی 2017 ء سے ختم کردیا جائے گا۔ بیرون ملک جانے والے ہندوستانیوں کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ فی الحال رائج طریقہ کار کے تحت بیرون ملک جانے والے ہندوستانیوں کو ڈپارچر کارڈ میں نام، تاریخ پیدائش، پاسپورٹ ٹیم، ہندوستان میں قیام کا پتہ طیارہ کا نمبر اور طیارہ میں سوار ہونے (بورڈنگ کی) تاریخ میں تفصیلات درج کرنا ہوتا ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ قدم اٹھانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ (مسافر سے متعلق) یہی تفصیلات دیگر ذرائع سے سسٹم میں دستیاب رہتی ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT