Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / بیرون ملک ہندوستانیوں پر حملے ، وزیراعظم خاموش

بیرون ملک ہندوستانیوں پر حملے ، وزیراعظم خاموش

India's Congress party vice president Rahul Gandhi addresses a farmers' rally at Ramlila ground in New Delhi April 19, 2015. REUTERS/Anindito Mukherjee - RTR4XWOC

خوف زدہ ہونے ،کجریوال اور مودی پر جھوٹ کی سیاست کا الزام : راہول گاندھی
نئی دہلی۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بیرونی ممالک میں نسلی منافرت کی بنیاد پر ہندوستانیوں پر حملوں پر تنقید کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم خاموش ہیں کیونکہ وہ ’’خوف زدہ‘‘ ہیں۔ امریکہ میں ہندوستانیوں کو قتل کیا جارہا ہے، لیکن وزیراعظم اس کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہتے۔ رام لیلا میدان پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا سینہ 56 انچ کا ہے لیکن جب امریکہ میں ہمارے نوجوان قتل کئے جارہے ہیں، ان پر گولیاں چلائی جارہی ہیں تو نریندر مودی خاموش کیوں ہیں۔ انہوں نے ایک لفظ بھی کیوں نہیں کہا۔ کیونکہ نریندر مودی کی سیاست جھوٹ کی سیاست ہے۔ انہوں نے دہلی مجلس بلدیہ کے انتخابات کے بارے میں اروند کجریوال اور نریندر مودی کو ایک ساتھ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی اور کجریوال دونوں ’’جھوٹے وعدوں کی سیاست‘‘ کررہے ہیں۔ وہ کانگریس کارکنوں کے ایک کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں قائدین فرد پر مرکوز حکومتیں چلا رہے ہیں۔ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اپنی حکمرانی کے ذریعہ اروند کجریوال دہلی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے تیقن دیا تھا کہ دہلی کے عوام کی آوازیں بلدی انتخابات میں سنی جائیں گی جبکہ وہ برسراقتدار آئیں گے۔  راہول گاندھی نے دونوں قائدین پر کرپشن کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم سے کہا کہ پہلے وہ تین مجالس بلدیہ میں جہاں کرپشن پھیلا ہوا ہے، حالانکہ وہاں پر بی جے پی برسراقتدار ہے، کرپشن ختم کرکے دکھائیں۔

TOPPOPULARRECENT