Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بیرون ملک ہندوستانی طلبہ کے رجسٹریشن کا آغاز

بیرون ملک ہندوستانی طلبہ کے رجسٹریشن کا آغاز

حیدرآباد۔ 11 اگست (پی ٹی آئی) وزارتِ اُمور خارجہ نے بیرون ممالک تعلیم حاصل کررہے طلبہ کے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہے تاکہ تمام اعداد و شمار یکجا کرتے ہوئے حکومت بوقت ضرورت انہیں مشورہ یا ہدایات جاری کرسکے۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت اُمور خارجہ ڈی ایم مولے نے حکومت تلنگانہ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے رجسٹریشن کا طریقہ کار وزارت کے پورٹل پر پیش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈاٹا کی تیاری رضاکارانہ ہوگی جہاں ہندوستانی طلبہ کو جو بیرون ملک ہیں، وقتاً فوقتاً معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ طلبہ سے رجسٹریشن کروانے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT