Thursday , June 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیرکور منڈل کے وی آر او کا بہیمانہ قتل

بیرکور منڈل کے وی آر او کا بہیمانہ قتل

مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری، قاتل کو گرفتار کرنے پولیس ٹیم تشکیل

بودھن۔/8 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن ڈیویژن سے متصل بیرکور منڈل کے 46سالہ وی آر او اے راملو کا نامعلوم قاتلوں نے گزشتہ رات بہیمانہ طور پر قتل کرکے نعش واٹر ٹینک کے قریب پھینک دی۔ مہلوک کا تعلق آرمور منڈل سے تھا وہ گذشتہ دیڑھ سال سے محکمہ مال میں بحیثیت وی آر او بیرکور منڈل خدمت انجام دے رہے تھے۔ بیرکور پولیس کے بموجب متوفی کے سراور جسم پر گہرے زخم کے نشان پائے گئے۔ اس قتل کی اطلاع پاکر محکمہ مال کے عہدیداروں کے علاوہ ڈی ایس پی نرسمہا راؤ، سرکل انسپکٹر سرینواس راؤ، سب انسپکٹر راج بھرت ریڈی اور اے ایس ای جناب محمد عبدالمجید خان قادری نے موقع واقعہ کا دورہ کیا اور نعش کو بعد معائنہ پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ بانسواڑہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے قاتلوں کا سراغ لگانے کھوجی کتوں اور کلوز ٹیم کو طلب کیا ہے۔ نعش کے قریب مہلوک کے کپڑے و سیل فون نہ پائے جانے پر شبہ کیا جارہا ہے کہ وی آر او کا کہیں دوسرے مقام پر قتل کیا گیا۔ متوفی کا سیل فون بھی غائب ہے جو مسلسل بند آرہا ہے۔ مہلوک کی بیوہ چنوبائی کی شکایت پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے اس قتل کے معمہ کو حل کرنے کیلئے رقمی لین دین، جنسی رقابت یا زمین جائیداد کے بٹوارے میں جھگڑا و قتل جیسے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مہلوک کے پسماندگان میں دو لڑکیوں کے علاوہ بیوہ شامل ہے۔

 

ہوم گارڈز کے مابین مارپیٹ
ویملوارہ۔/8فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملوارہ پولیس اسٹیشن میں دو ہوم گارڈز کے مابین بحث و تکرار اور مارپیٹ کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب ڈریسنگ روم میں دونوں میں کسی بات پر بحث ہوگئی اور نوبت مار پیٹ تک آگئی اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ جم کر پٹائی کی حالانکہ دیگر پولیس ملازمین نے انہیں چھڑانے کی کافی کوشش کی۔ سی آئی نے اس واقعہ پر دونوں کے خلاف کیس درج کیا اور اس کی اطلاع راجنا ضلع ایس پی کو دی گئی اور ان دونوں کا یہا ں سے تبادلہ کردیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT