Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیسل انٹرنیشنل ٹینس ٹورنمنٹ نڈال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بیسل انٹرنیشنل ٹینس ٹورنمنٹ نڈال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بیسل ، 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کے رفائل نڈال بیسل انٹرنیشنل ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں، فرانس کے ستینی سلاس واورینکا کو اپ سٹ شکست ہوگئی۔ بیسل ٹینس ٹورنمنٹ کے دوسرے راونڈ میں نڈال نے بلغاریہ کے گریگور دمیتروف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ اسپینی اسٹار نے پہلا سٹ 6-4 سے اپنے نام کیا، دمیتروف نے دوسرا سٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ نڈال نے فیصلہ کن سٹ 6-4 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں کروشیا کے آئیو کارلووچ نے فرانس کے ستینی سلاس واورینکا کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 7-6 اور 6-4 سے مات دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT