بیسن کے پکوڑے

   

اجزا: بیسن آدھا کلو، ہری مرچ آٹھ عدد بریک کٹی ہوئی، ہرا دھنیا ایک گٹھی بریک کٹا ہوا، ہری پیاز چار عدد مع پتوں کے بریک کٹی ہوئی، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچہ، میٹھا سوڈا چوتھائی چائے کا چمچہ، انڈ ا ایک عدد، نمک حسب ذائقہ، تیل تین پیالی۔
ترکیب :ایک گہرے پیالے میں بیسن اور اوپر دئیے گئے ساریمسالے اچھی طرح ملا لیں۔تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں۔لیموں کا عرق ملا کر پھینٹ لیں۔ایک کڑھائی میں تیل گرم کریں۔جب تیل گرم ہو جائے تو ہلکی آنچ میں پکوڑے ڈپی فرائی کریں۔نکال کر پیپرپر رکھتے جائیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے۔