Monday , April 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بیسٹ اردو ٹیچر اور اسٹوڈنٹ ایوارڈ

بیسٹ اردو ٹیچر اور اسٹوڈنٹ ایوارڈ

آج اندرا پریہ درشنی ہال باغ عامہ میں ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں تقسیم
حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی چہارشنبہ 16نومبر 6 بجے شام اندرا پریہ درشنی ہال باغ عامہ میں بیسٹ اردو ٹیچر اور بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈز پیش کریں گے۔ مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر اردو اکیڈیمی کی جانب سے ہر سال یہ ایوارڈز دیئے جاتے ہیں۔ دونوں زمرہ جات میں 50۔50 ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اندرا پریہ درشنی ہال کی تقریب میں تمام 50اساتذہ ایوارڈ حاصل کریں گے جبکہ طلبہ میں صرف حیدرآباد کے 10 طلبہ کو ایوارڈ کیلئے مدعو کیا گیا جبکہ دیگر طلبہ اپنے متعلقہ اضلاع میں یہ ایوارڈ حاصل کریں گے۔ ایوارڈ کے تحت اساتذہ کو 10ہزار روپئے، سرٹیفکیٹ اور مومنٹو، شال پیش کی جائے گی جبکہ طلبہ کو 3ہزار روپئے اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے علاوہ شہر سے تعلق رکھنے والے وزراء اور عوامی نمائندے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب کے بعد محفل قوالی کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ناگپور سے تعلق رکھنے والے چھوٹے جانی بابو قوال کا خصوصی پروگرام ہوگا۔ ان کے علاوہ میزبان قوالوں میں وارثی برادرس اور عتیق بندہ نوازی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT