Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / بیس سال بعد میری جیت ہوئی: ڈاکٹر سوامی

بیس سال بعد میری جیت ہوئی: ڈاکٹر سوامی

نئی دہلی، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر قانون سبرامنیم سوامی نے آمدنی سے زیادہ جائیداد حاصل کرنے کے معاملے میں اے آئی ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری ششی کلا کو مجرم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے آج کہا کہ بیس سال بعد ان کی جیت ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر سوامی نے ٹویٹ کر کے کہا ’’20 سال بعد میری جیت ہوئی ۔ہم جانتے تھے کہ یہ بنچ کیس کا اچھی طرح مطالعہ کرنے کے بعد تفصیلی حکم دے گی‘‘ ۔ اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ معنی نہیں رکھتا ہے کہ کس فریق نے کرپشن کیا ہے ، عدالت اس طرح کے معاملے میں سخت فیصلہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT