Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بیف فیسٹیول پر گرفتار عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ جیل منتقل

بیف فیسٹیول پر گرفتار عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ جیل منتقل

سنگین الزامات، سخت دفعات: ڈی سی پی ایسٹ زون ڈاکٹر اے رویندر
حیدرآباد 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور عثمانیہ یونیورسٹی میں بیف فیسٹیول منعقد کرنے کی کوشش کرنے والی طلبہ تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی سٹی سیول کورٹ نے بیف فیسٹیول منعقد نہ کرنے اور احاطہ یونیورسٹی میں جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا اور زیریں عدالت کے احکامات پر عمل آوری کرنے حیدرآباد ہائیکورٹ نے احکامات جاری کئے تھے لیکن اس کے برخلاف کئی طلبہ تنظیموں نے یونیورسٹی ہاسٹل اور دیگر مقامات پر بیف فیسٹیول منعقد کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے نتیجہ میں یونیورسٹی پولیس نے 11 طلبہ کو گرفتار کرلیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر اے رویندر نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے طلبہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 153(A) (دو فرقوں کے درمیان ذات پات کی بنیاد پر منافرت پھیلانا) ، 188 اور 290 کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے انھیں گرفتار کرلیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود بھی طلبہ نے ہاسٹل کے باہر بیف فیسٹیول منعقد کرنے کی کوشش کی اور تصاویر سوشیل میڈیا کے ذریعہ عام کردیں۔ بیف فیسٹیول کی مخالفت کرنے والی دائیں بازو طلبہ تنظیموں کے ارکان کے خلاف بھی پولیس نے اسی قسم کے مقدمات درج کرتے ہوئے اُنھیں گرفتار کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے جملہ 4 مقدمات درج کرتے ہوئے 11 طلبہ کو گرفتار کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT