Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / بیف پر امتناع عائد کرنے کا اختیار حکومت مہاراشٹرا کا عدالت میں استدلال

بیف پر امتناع عائد کرنے کا اختیار حکومت مہاراشٹرا کا عدالت میں استدلال

ممبئی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے آج بامبے ہائیکورٹ میں بیف پر امتناع کے فیصلہ کو منصفانہ قرار دیا اور یہ استدلال کیا کہ ریاستی حکومت کو دستور کے تحت یہ اختیار حاصل ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل سری ہری اَئنے نے ’’مخصوص نوعیت کی غذا کھانے کے حق‘‘ کے بارے میں بحث کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی حق رازداری نہیں ہے۔ اس کے علاوہ یہ کوئی بنیادی حق بھی نہیں ہے جس کی دستور میں ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو بیف پر امتناع کا اختیار حاصل ہے۔ جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس ایس سی گپتے پر مشتمل ڈیویژن بینچ مفاد عامہ کی کئی درخواستوں کی سماعت کررہی ہے جس میں مہاراشٹرا تحفظِ جانوران (ترمیمی) قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سینئر وکیل اے چنوئے نے درخواست گذار کی طرف سے عدالت میں پیروی کی۔

TOPPOPULARRECENT