Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / بیف کھانے والوں کو پھانسی‘ سادھوی سرسوتی کا مطالبہ

بیف کھانے والوں کو پھانسی‘ سادھوی سرسوتی کا مطالبہ

پاناجی 15 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) گاؤ ذبیحہ اور بیف کے استعمال جاری تنازعہ کے دوران ایک سادھوی نے مختلف ہندو تنظیمو ںکے اجلاس میںشرکت کے دوران کہا ہے کہ جو لوگ بیف کھانے کو معیار زندگی کی علامت سمجھتے ہیں انہیں پھانسی دینی چاہئے ۔ کل شام منعقدہ تقریب میں سادھوی سرسوتی نے یہ ریمارک کیا جس پر کانگریس نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ پارٹی کا کہنا تھا کہ ان کی تقریر سے فرقہ وارانہ منافرت پھیلے گی اور اس گوا میں بی جے پی زیر قیادت حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سادھوی کے خلاف مقدمہ درج کرے ۔ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی سادھوی سرسوتی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حکومت ہند سے اپیل کرتی ہیں کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ جو لوگ اپنی ہی ماں کا گوشت کھانے کو معیار زندگی کی علامت سمجھتے ہیں انہیں پھانسی دیدی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو عوام میں لا کر پھانسی دی جانی چاہئے تبھی یہ لوگ سمجھ پائیں گے کہ گائے کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ سادھوی سرسوتی سناتن دھرم پرچار سیوا سمیتی چھند واڑہ مدھیہ پردیش کی صدر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT