Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / بیف کے تنازعہ پر گرفتار مسلم نوجوان فوت بے سہارا خاندان کیلئے مالی تعاون کی اپیل

بیف کے تنازعہ پر گرفتار مسلم نوجوان فوت بے سہارا خاندان کیلئے مالی تعاون کی اپیل

جامترا۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ میں ایک 22 سالہ نوجوان منہاج انصاری کو بیف پر متنازعہ واٹس ایپ تبصرہ دوسروں کو منتقل کرنے کے الزام میں پولیس تحویل میں رات بھر زدوکوب کیا گیا تھا اور ایک ہاسپٹل میں بعد ازاں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ تارپا رتولہ، ڈھیگاری ضلع جامترا کے متوطن منہاج انصاری ایک موبائیل شاپ چلاتے ہیں جنہیں 3 اکٹوبر کو ایک گروپس کے ساتھ بیف پر واٹس ایپ پیام پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اگر جبکہ گروپ کے دیگر ارکان کو دوسرے دن رہا کردیا گیا، ان کے جسم پر سیاہ اور نیلے نشانات (دھبوں) سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں زدوکوب کیاگ یا لیکن انصاری کو حراست میں رکھا گیا اور پولیس تحویل میں شدید مارپیٹ کی گئی بعدازاں انہوںن ے رانچی کے ایک ہاسپٹل میں دم توڑ دیا۔ متعلقہ سب انسپکٹر ہریش پاٹھک کے خلاف قتل کا ایک کیس درج کرلیاگ یا ہے اور انہیں معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا تاہم منہاج انصاری کی موت سے ان کے والدین عمر میاں، اچھولہ بی بی ، 5 بھائی اور ایک بہن اور ان کی بیوہ اور ایک شیرخوار لڑکی بے سہارا ہوگئے کیوں کہ وہ خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ تھے۔ اہل خیر حضرات بالخصوص قارئین سیاست سے گزارش کی گئی ہے کہ اس خاندان کی مالی امداد کیلئے تعاون کریں۔ ان کے اکائونٹ کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے
AJHOLA BIBI AND UMAR MIAN,
A/c No: 31364383352, State Bank of India, Chainpur Bazar
IFSC Code: SBIN008083, MICR Code: 814002510
Contact Number : 09631181367

TOPPOPULARRECENT