Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / بیف کے مسئلہ پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بی جے پی منقسم

بیف کے مسئلہ پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بی جے پی منقسم

سرینگر۔/22ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں بیف کے مسئلہ نے مخلوط حکومت کی حلیف جماعتوں کو منقسم کردیا ہے جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ امتناع کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس کے برخلاف بی جے پی کا اصرار ہے کہ 50سالہ قدیم قانون پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا ہے کہ ریاست بھر میں بیف کے استعمال کی اجازت بدستور جاری رہے گی اور امتناع پر عمل آوری کیلئے ہائی کورٹ کی ہدایات کی پابندی نہیں کی جاسکتی۔ جبکہ بی جے پی کا یہ استدلال ہے کہ قوم کے وسیع تر مفاد میں بغیر کسی اشتعال انگیزی کے ہندوؤں کے جذبات کا احترام کیا جانا چاہیئے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لیڈر پیرمنصور نے کہا کہ مذہبی آزادی کو کچلا نہیں جاسکتا۔ اگر مذہب میں کسی چیز کو حلال قرار دیا گیا ہے تو پابندی کیونکر عائد کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT