Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیلجیم فٹبال کی عالمی نمبر ایک ٹیم

بیلجیم فٹبال کی عالمی نمبر ایک ٹیم

برسلز۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) بیلجیم کی ٹیم نے یورو 2016 کے کوالیفائر مقابلے میں اسرائیل کو شکست دے کر فیفا درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ جہاں ایک طرف یہ ٹیم اپنی جیت اور عالمی نمبر ایک بننے کا جشن منانے میں مصروف ہے، وہیں دوسری جانب اس اعزاز کی قدر قیمت کے ساتھ ساتھ فیفا کی درجہ بندی کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔جب نومبر میں فیفا کی نئی درجہ بندی جاری کی جائیں گی تو ویڈ ڈیولز کے نام سے مشہور بیلجیم کی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک کا تاج اپنے سر پر سجا لے گی۔ ایک کروڑ دس لاکھ نفوس پر مشتمل بیلجیم دنیا کا دوسرا ملک ہے جو عالمی فٹبال پر متعارف ہونے کے بعد ورلڈ کپ یا یورپیئن چیمپئن شپ جیتے بغیر عالمی نمبر ایک بن گیا ہے۔ اس سے قبل ہالینڈ کی ٹیم ایک ماہ تک عالمی نمبر ایک رہی تھی لیکن اس نے بھی 1988 میں یورو کپ جیتا تھا جبکہ وہ تین مرتبہ  ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ برازیل، ارجنٹینا، جرمنی، فرانس، اٹلی اور اسپین کی ٹیمیں عالمی نمبر ایک کے منصب پر فائز ہو چکی ہیں۔نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل بیلجیم نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا کر فیفا درجہ بندی میں چوتھا مقام حاصل کر لیا تھا۔ بک میکر ولیم ہل نے یورو 2016 کیلئے بیلجیم کو جرمنی، فرانس اور اسپین کے بعد پسندیدہ  قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT