Saturday , September 23 2017
Home / خواتین کا صفحہ / بیماریاں اور گھریلو ٹوٹکے

بیماریاں اور گھریلو ٹوٹکے

ذہنی تھکن: دماغی کام کرنیوالے گوشت کو ترک کرکے اگر صرف پھل اور سبزیاں کھائیں تو ان کو ذہنی تھکن محسوس نہ ہو گی۔
کمزور حافظہ:  حافظہ بہتر بنانے کیلئے تھوڑی سی کالی مرچ اور تین چار بادام لے کر پیس لیں اور نہار منہ کھائیں۔ کچھ ہی دنوں میں قوت حافظہ تیز ہو جائے گی۔
گلے کی خراش:  بیری کی چھال 135گرام انار کی چھال 35گرام ایک لیٹر پانی میں ابال لیں اور چھان لیں اور اس پانی سے دو دن میں دو تین بار کلی کریں۔٭  پھل کھانے کے فوراً بعد پانی نہیں پینا چاہئے ورنہ گلے میں خراش ہو جائے گی۔
دبلاپن :  انجیر کم از کم 10 عدد روزانہ کھانے سے دبلے افراد موٹے ہوسکتے ہیں۔
مہاسے:  انڈے کی زردی اور تل کوکوٹ کر مکس کرلیں اور پھوڑے پھنسیوں پر لگائیں داغ اور پھنسی دونوں غائب ہو جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT