Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / بینزیمانے غلطی کا اعتراف کرلیا

بینزیمانے غلطی کا اعتراف کرلیا

پیرس۔13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ریل میڈرڈ کے اسٹرائیکر کریم بینزیما نے ساتھی فرنچ کھلاڑی میتھیو ویلبوئنا کی اس ٹیپ کے متعلق دروغ گوئی کا اعتراف کرلیا جو بعد میں ایک بلیک میلنگ کیس میں مرکزی حیثیت اختیار کرگئی تھی۔ بینزیما نے مذکورہ ٹیپ کیلئے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک ٹریننگ کیمپ کے دوران ویلبوئنا سے رابطہ کیا تھا۔ کریم بینزیما نے جج کے سامنے کہا کہ انہیں ویلبوئنا کو بتا دینا چاہئے تھا کہ انہوں نے ٹیپ نہیں دیکھیلیکن وہ اس کے سامنے ایسی اداکاری کرتے رہے جیسے وہ ٹیپ دیکھ چکے ہوں۔ اس معاملے کی رسمی تفتیش کے باعث بینزیما گزشتہ نومبر سے غیر معینہ مدت کی معطلی کا شکار ہیں۔

 

پولارڈ اور نارائن ورلڈ کپ سے دستبردار
سینٹ جانس ۔13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آل راؤنڈر کیرن پولارڈ اور آف اسپنر سنیل نارائن نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ بورڈ کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ 28 سالہ پولارڈزخم سے مکمل صحتیاب نہ ہونے کی وجہ سے اور 27 سالہ آف اسپنر نارائن نے بین الاقوامی سطح پر بولنگ کی پابندی کی وجہ سے دستبرداری اختیار کی ہے ۔ پولارڈ کے مقام پر کارلوس براتھ ویٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن نارائن کا متبادل ہنوز زیرغور ہے ۔

TOPPOPULARRECENT