Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / بینکس بند ، اے ٹی ایمس غیر کارکرد، عوام کی مشکلات برقرار ،شیر خوار کی موت

بینکس بند ، اے ٹی ایمس غیر کارکرد، عوام کی مشکلات برقرار ،شیر خوار کی موت

نئی دہلی ۔ /20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)بڑی کرنسی بند کرنے کے بعد آج دوسرا اتوار بھی عوام کیلئے پریشان کن رہا کیونکہ بینکس بند تھے اور اے ٹی ایمس میں نقد رقم موجود نہیں تھی ۔ کئی مقامات پر اے ٹی ایمس پر عوام کا ہجوم دیکھا گیا جہاں نقد رقم نکالنا ایک مسئلہ بن گیا ہے ۔ کئی اے ٹی ایمس غیرکارکرد تھے اورجہاں رقم موجود ہے وہاں عوام کی طویل قطاریں ہیں ۔ بینکوں میںبھی کل سے صرف متعلقہ صارفین کو ہی 500 اور 1000 روپئے کی پرانی کرنسی تبدیل کرنے کی سہولت دی جارہی ہے ۔ اس کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات میں اور اضافہ ہوگیا ۔ یہی نہیں بلکہ حکومت نے تبادلہ کی حد کو 4500 سے کم کرکے 2000 روپئے کردیا ہے ۔ پونے میں آج ایک شیرخوار لڑکی کی اس وقت موت واقع ہوگئی جبکہ دواخانہ میں پرانی کرنسی قبول کرنے سے انکار کردیا گیا ۔ اس شیر خوار کو قلب کی سرجری کیلئے شریک کیا جارہا تھا لیکن ڈاکٹرس نے کہا کہ 500 اور 1000 روپئے کی کرنسی نہیں لی جائے گی

TOPPOPULARRECENT