Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / بینکس کو کھاتہ داروں کے پیان نمبر حاصل کرنے کی ہدایت

بینکس کو کھاتہ داروں کے پیان نمبر حاصل کرنے کی ہدایت

۔28 فروری تک اکاؤنٹس سے مربوط کرنا لازمی
نئی دہلی۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے حکومت نے آج تمام بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے تمام کھاتہ داروں سے 28 فروری 2017ء تک پیان PAN نمبرس حاصل کرلیں اور اگر ان کے پاس پیان کارڈ نہ ہو تو ایسی صورت میں فارم 60 حاصل کریں۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیس (سی بی ڈی ٹی) نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انکم ٹیکس قواعد میں ترمیم کی جارہی ہے جس کے ذریعہ بینکوں کو چاہئے کہ وہ پیان یا فارم نمبر 60 (فارم نہ ہونے کی صورت میں) حاصل کریں اور اسے اکاؤنٹ سے مربوط کریں۔ ایسے افراد جو بینک اکاؤنٹس رکھتے ہیں لیکن اب تک پیان یا فارم  60 داخل نہ کئے ہوں، انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ 28 فروری 2017ء تک متعلقہ بینک کو مطلع کریں، تاہم اس قاعدہ کا اطلاق بنیادی سیونگ بینک ڈپازٹ اکاؤنٹس پر نہیں ہوگا جو زیرو بیالینس سیونگ اکاؤنٹس بشمول جن دھن اکاؤنٹس ہیں۔ یہ اکاؤنٹس عوام کی بنیادی بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے کیلئے متعارف کئے گئے جن کے ساتھ مفت اے ٹی ایم کارڈ، ماہانہ اسٹیٹمنٹ اور ایک چیک بک دی جاتی ہے۔ گزشتہ ماہ آر بی آئی نے یہ لازم کردیا تھا کہ کسی بھی شخص کو جس کے اکاؤنٹ میں خاطر خواہ رقم جمع کرانی یا نکالنی ہو، اسے پیان یا فارم نمبر 60 کے بغیر ایسا کرنے کی اجازت نہیں رہے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT