Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بینکس 23اکٹوبر کو کھلے رہیں گے

بینکس 23اکٹوبر کو کھلے رہیں گے

حیدرآباد۔/21اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں جہاں سرکاری ملازمین و اساتذہ وغیرہ کو جاریہ ہفتہ کے دوران سلسلہ وار تعطیلات کا موقع فراہم ہوا ہے وہیں بینکس کو 23اکٹوبر کو تعطیل نہیں رہے گی بلکہ 23اکٹوبر بروز جمعہ بینکس کھلے رہیں گے۔ مسٹر بی ایس رام بابو قومی جنرل سکریٹری آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن (AIBEA) نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بینکس کو صرف 22اکٹوبر بضمن وجئے شمی (دسہرہ تہوار ) تعطیل رہے گی اور پھر24اکٹوبر بروز شنبہ بھی  یوم عاشورہ کی تعطیل رہے گی ۔لیکن 23اکٹوبر کو بینکس کھلے رہیں گے۔
کیونکہ اگر ایک ہفتہ طویل بینکس کو تعطیلات دی جائیں گی تو ریاست میں مالی کاروبار ( رقمی لین دین ) ٹھپ ہوجانے کی صورت میں عوام کو کافی مشکلات سے دوچار ہونے کا خدشہ لاحق رہتا ہے جس کی وجہ سے ہفتہ بھر تعطیلات بینکوں کو نہیں دی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ احکامات کی روشنی میں تمام بینکوں کو ہر ماہ دوسرے ہفتہ اور چوتھے ہفتہ کو تعطیل دی جارہی ہے۔ لہذا جاریہ ہفتہ یعنی 24اکٹوبر ( ہفتہ ) اس ماہ کا چوتھا ہفتہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے 24اکٹوبر کو تمام بینکوں کو تعطیل رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT