Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / بینکوں سے پٹیل برادری کے ڈپازٹس نکال لئے گئے

بینکوں سے پٹیل برادری کے ڈپازٹس نکال لئے گئے

دیہاتوں میں سیاستدانوں کے داخلہ پر امتناع، تحفظات کیلئے احتجاج کا نیا موڑ
احمدآباد 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کوٹہ کے لئے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے پٹیل برادری کی اکثریت والے گجرات کے دیہاتوں میں برادری نے بینکوں سے اپنے ڈپازٹس واپس لینے شروع کردیئے ہیں۔ صرف ایک بینک کوآپریٹیو بینک سے صرف ایک دن میں 20 لاکھ روپئے مالیتی ڈپازٹس واپس لے لئے گئے۔ جبکہ عوام نے سیاسی قائدین کے ان کے دیہاتوں میں داخلہ پر امتناع بھی عائد کردیا ہے۔ یہ مبینہ پولیس مظالم کے خلاف احتجاج کا ایک حصہ ہے۔ سیاستدانوں کو سخت انتباہ پر مبنی بیانرس دیہاتوں میں داخلہ کے مقام پر لگادیئے گئے ہیں جس سے مقامی پٹیل برادری کے غصہ کا اندازہ ہوتا ہے۔ پٹیل قائدین مطالبہ کررہے ہیں کہ او بی سی کوٹہ کے تحت پٹیل برادری کو بھی تحفظات فراہم کئے جائیں۔ کوآپریٹیو بینک کے منیجر کے کے پٹیل نے کہاکہ 20 لاکھ روپئے نکال لئے گئے۔ پٹیل غالب آبادی والے کئی دیہاتوں میں سیاسی قائدین کو بلالحاظ پارٹی وابستگی اور کارکنوں کو جو تشدد کے بعد پٹیل برادری سے اظہار یکجہتی کرنے نہیں آئے، بیانرس آویزاں کئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مجالس مقامی انتخابات میں ووٹ مانگنے کے لئے نہ آئیں۔ یہ بیانرس ایک یکساں متن رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT