Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / بینکوں سے کیاش اور پارلیمنٹ سے مودی آؤٹ

بینکوں سے کیاش اور پارلیمنٹ سے مودی آؤٹ

کرنسی کا چلن بند کرنے وزیراعظم کا احمقانہ فیصلہ، سی پی آئی کا احتجاجی دھرنا
حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کالا دھن رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے نام پر عام آدمی کو پریشان کررہی ہے۔ سی پی آئی نے کرنسی بند کرنے کے فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آج احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ پارٹی لیڈر مسٹر ایم سرینواس نے وزیراعظم کے فیصلہ کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ کالا دھن رکھنے والوں کے نام پر عام آدمی کو پریشانی سے دوچار کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو کالا دھن رکھنے والوں کے ناموں کا انکشاف کرتے ہوئے اُن کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ ایسے افراد نے بینکوں کو 11 لاکھ کروڑ روپئے کا دھوکہ دیا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے میڈیا کا بھی سہارا لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ عوام کی ایک بڑی تعداد کے مقابلہ میں کالا دھن رکھنے والوں کی تعداد بالکل کم ہے لیکن مودی کے فیصلہ نے برعکس اثر ڈالا ہے۔ ہر طرف چھوٹے تاجرین پریشان ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بینکوں سے کیاش اور پارلیمنٹ سے مودی آؤٹ ہوگئے۔ وہ اِس مسئلہ پر بحث کا جواب دینے کے لئے تیار نہیں۔ اِس موقع پر ڈی وی نرسمہا راؤ، کے ایشور راؤ، سبا راؤ، عبدالستار، محمد علی، ارونا، دشرتھ ، ایم وینکٹیش اور دیگر کئی شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT